پنجاب کے 22اضلاع میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا پروگرام فائنل

Spread the love

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے 36اضلاع میں سے

ابتدائی طور پر 22اضلاع میں ایونینگ کلاسز شروع کرنے کا پروگرام فائنل

کرلیا ہے جبکہ ضلع لاہور میں پہلے ہی ایوننگ کلاسز کا سلسلہ جاری ہے ان

باقی اضلاع میں کلاسز کب سے شروع ہوں گی اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا

اس کے لئے محکمہ تعلیم نے اپنی سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لئے

سیکرٹری اور وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے ان کی جانب سے ان سفارشات کے

خدوخال فائنل ہوتے ہی اس کااطلاق ان اضلاع میں بھی کردیا جائے گا ۔محکمہ

تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ انصاف تعلیم کے اجراء کے نام سے ضلع لاہور میں

پہلے ہی شام کی کلاسز چل رہی ہیں اب حکومت اس کا دائرہ کار پنجاب کے مزید

اضلاع تک بھی بڑھانا چاہتی ہے تاکہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کو

سکولوں میں لایا جا سکے اور اس کام کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے

کے لئے ایسے اضلاع جہاں پر بچوں کی تعداد سکولوں سے باہر ہے ان کا

سروے مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ وہاں پر شام کی کلاسز کا اجراء کرکے بچوں کو

سکولوں میں لایا جا سکے ۔ترجمان کے مطابق محکمہ نے اپنا پیپر ورک مکمل

کرکے اور اپنی سفارشات تیار کرکے سیکرٹری اور وزیر تعلیم کو دیدی ہیں جن

کی منظوری کے بعد ان کو وزیراعلی کو پیش کیا جائے گا اور پھر ان کی حتمی

منظوری کے بعد اسی وقت باقی اضلاع میں بھی شام کی کلاسز پر پڑھائی کا

سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں