پاکستان میں64فیصد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ، ورلڈ بینک

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے پاکستان سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں

انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 64فیصد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں

جبکہ بقیہ 36فیصد افراد کو حاصل پانی کا معیار بھی زیادہ بہتر نہیں ہے ۔ورلڈ

بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ Pakistan@100میں کہا گیا ہے کہ

پاکستان پانی اور حفظان صحت میں ماحولیاتی کارکردگی انڈیکس میں شامل

180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر ہے ،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ

پاکستان میں پانی کی فراہمی کیلئے مامور کمپنیوں میں بھی متعددمسائل موجود ہیں

جس میں پانی کی چوری،رسا اور تقسیم کے غیر منصفانہ پیمانے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور تیز ہوتی ہوئی

معاشی ترقی کے باعث پانی کی کمی کے مسائل مزید زیادہ ہونے کے خدشات ہیں

جبکہ پاکستان میں پانی کو ری سائیکل کرکے دوبارہ استعمال میں لانے کے

حوالے سے بھی پیشرفت انتہائی مایوس کن ہے۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں