پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا

تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔مارکیٹ کھلتے ہی پہلے 40منٹ میں 100انڈیکس میں

131پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 38552پر ٹریڈ کررہا تھا جو 131پوائنٹس کے

اضافے سے 38684پر چلا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے ایک گھنٹے میں ہی مارکیٹ مندی کا

شکار ہوگئی اورانڈیکس سطح آغاز سے بھی66 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 38507پر

کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 21,274,560 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,078,401,295 پاکستانی

روپے ہی۔ گذشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر412 پوائنٹس کی کمی

دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر معاہدے کی خبر نے سرمایہ کاروں کو

محتاط رہنے پر مجبور کردیا جسکی وجہ سے سرمایہ کاری متاثرہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فاریکس ڈیلرز ایسو

سی ایشن کے صدر ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141.40سے بڑھ کر 141.70روپے کا

ہوگیا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141روپے ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں