وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا

Spread the love

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے پر سنجیدگی سے

شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ٹیکس

کولیکشن بہتر، تیز تر کرنے کے لیے فعال ادارے پر کام کا آغازکر دیا ہے ۔ ذرائع

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت ہر حالت میں نئے ٹیکس دہندگان کو

ٹیکس نیٹ میں لاکر ہدف مکمل کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف

بی آر میں اصلاحات کیلئے اقدامات شروع کردئیے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر

نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں اہداف سے 200 ارب روہے کم ٹیکس اکٹھا

کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بھی ایف بی آر کو ٹیکس نظام میں بہتری

کی ہدایت کی تھی ۔ایف بی آر میں نیا ٹیکس کلیکشن ادارہ بنے کے حوالے سے

تشویش پیدا ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں