وزیر اعلی کا بھکر حادثہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت

Spread the love

ایک طالبہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنے کے بعد چل بسی مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

بھکر (صباح نیوز) بھکر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بھکر میں جیسے

والا کے قریب مسافر بس نے طالبات کے رکشہ کو کچل دیا ۔ حادثہ میں 7 طالبات اور رکشہ ڈرائیور سمیت 8

افراد جاں بحق ہوگئے ۔رکشہ میں سوار طالبات اور رکشہ ڈرائیور بس کے نیچے پھنس گئے تھے۔ بس کے

نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔ طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی

سینٹر سے واپس آ رہی تھیں ،ایک طالبہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کیاگیا تھا تاہم وہ

ہسپتا ل کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،ا مدادی کاموں کی

نگرانی ڈی سی بھکر اورڈی پی او نے کی تھی۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد نے روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل

طور پر بند کرکے احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے رکشے کو کچلنے والی بس کو آگ لگادی ۔وزیراعلی پنجاب

عثمان بزدار نے بھکر کے قریب جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے جاں بحق

ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔ وزیراعلی نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے

لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔زخمی طالبات کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں

فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار نے کہاہے کہ حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی

جائے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں