وزیر اعظم کی پنجاب کابینہ کو ذاتی مفاد میں قانون سازی نہ کرنے کی ہدایات

Spread the love

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام) وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو آئندہ ذاتی مفاد میں

قانون سازی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں،تحریک انصاف ذرائع کے مطابق

وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پنجاب

کابینہ آئندہ صرف عوامی مفاد میں قانون سازی کرے گی۔ ارکان اسمبلی کے مفاد

میں آئندہ کوئی بل پاس نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا مثبت چہرہ سامنے

لانے کے لئے عوامی مفاد میں بل لائے جائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم

کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن کی طرف سے پرائیوٹ طور

پر بھی اسمبلی میں بل وزیراعلی اور وزیر قانون کی مشاورت سے ہی لایا جائے

گا وزیراعظم نے وزرا ء اور ارکان اسمبلی کو ڈسپلن کی پابندی اور پرفارمنس

بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی ہیں، وزرا کو متنازعہ معاملات اور بیانات سے دور

رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے کہ ڈسپلن پر عملدرآمد نہ کرنے

والا وزیر گھر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں