وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا،راہول گاندھی

Spread the love

کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میںوزیر اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے

نہیں کرتا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ 2019میں جیسے ہی کانگریس

حکومت قائم ہوتی ہے تمام ماہی گیروں کیلئے دہلی میں ان کی علیحدہ وزارت ہوگی اور میں مودی جی

کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔راہول گاندھی نے کہا کہ دہلی حکومت میں قومی سطح پر سرکاری

ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویش دیا جائیگااور ان میں ماہی گیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین

بھی ہونگی۔راہول گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے مسئلے پر وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے

ہوئے کہا کہ اگر کانگریس برسراقتدار آئی توجی ایس ٹی پر نظر ثانی کرکے اسے آسان بنایاجائے گا۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں