وزیر اعظم آج باجوڑ ایجنسی کا دورہ کریں گے

Spread the love

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کل باجوڑ ایجنسی کا دورہ اور

قبائلی عوام سے خطاب کریں گے۔زیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اپنے قبائلی بھائیوں

کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی سلسلے میں وزیر اعظم جمعہ کو باجوڑ ایجنسی کا

دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ قبائلی عوام سے خطاب اور اہم اعلانات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے جلسوں کا آغاز قبائلی علاقے سے

کر رہی ہے اور یہ عمران خان کی دلی خواہش تھی۔ قبائلی عوام عمران خان کے

دل سے انتہائی قریب ہیں۔افتخار درانی نے قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ

کو کرکٹ گرانڈ باجوڑ پہنچیں اور عمران خان کا خطاب خود سنیں کیونکہ وہ

قبائلی علاقے کے لیے پیکجز کا اعلان کریں گے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں