والد کی طبیعت ٹھیک نہیں، مجھے ملنے نہیں دیا گیا،مریم نواز

Spread the love

حکام نے بتایا وہ بے بس ہیں اور نواز شریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہِ راست حکومت دیتی ہے

لاہور(سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میں والد صاحب سے ملنا چاہتی تھی، مگر مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ بے بس ہیں اور نواز شریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہِ راست حکومت دیتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھنا زندگی ایک بازگشت ہے، آپ جو بھیجیں گے، کل ویسا ہی پلٹ کر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں