موٹروے پر 600 سوسی سی موٹربائیکس چلانے کی اجازت دیدی گئی

Spread the love

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت برقرار رہے گی،نوٹیفیکیشن

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے) موٹروے پر 600 سوسی سی موٹربائیکس چلانے کی اجازت دے دی گئی ۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیاگیا۔پولیس

کی طرف سے جمع کرائے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک موٹروے پر ہیوی

بائیکس چلانے کی اجازت برقرار رہے گی۔موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے کے لیے بائیکرز کے لیے سخت

شرائط کا پورا کرنا ضروری ہوگا۔موٹروے پولیس شرائط پر پورے اترنے والوں کوبائیکرز کارڈ جاری کریگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ موٹروے پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔معلومات کے لیے

موٹروے انٹری پوائنٹس اورمختلف جگہوں پرسائن بورڈ لگائے جائیں گے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے 3

پر 600سو سی سی موٹربائیکس چلانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے

19 اپریل 2018کو فیصلہ سنایا تھا۔ ڈویژن بنچ نے 12 دسمبر 2018کو سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں