مودی سرکار، ذہنی بیمار، عالمی اردو کانفرنس پر وار، پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار

Spread the love

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ماہ 18-20 مارچ تک عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا

نئی دہلی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں 9 پاکستانی ادیبوں کو شرکت کرنا تھی،ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

اسلام آباد (صرف اردو ڈاٹ کام نیوز)بھارتی انتہا پسند حکومت پاکستان دشمنی میں اندھی ہو چکی ہے، کھیلوں

کے بعد اب ثقافت بھی مودی سرکار کے نشانے پر آ گئی بھارت نے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں

کو شرکت سے روک دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ماہ 18

سے20 مارچ تک عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ادیبوں کو شرکت

سے روک دیا اور دعوت نامے بھی منسوخ کر دیئے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر قومی اردو

کونسل ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ پلوامہ حملے کے پیش نظر پاکستانیوں کا دعوت نامہ منسوخ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں9 پاکستانی ادیبوں کو شرکت کرنا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں