موت کی خبر دینے کیلئے ’’غیر جذباتی‘‘ روبوٹ کا استعمال

Spread the love

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) طب کی دنیا میں ٹیکنالوجی کے عمل دخل سے

جہاں جدید سہولیات کا حصول ممکن ہوا وہیں انسانی جذبات سے عاری روبوٹ کا

مریض کی کیفیت اور موت سے اہل خانہ کو آگاہ کرنے کا عمل نہایت نامناسب اور

کسی حد تک دلخراش بھی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا

کے میں پھیپھڑے کے عارضے میں مبتلا بزرگ شہری کی حالت بگڑنے پر

ہسپتال سے رجوع کیا گیا۔ ٹیلی ٹریٹمنٹ پر مریض کی کیفیت جاننے کے بعد ڈاکٹر

نے ٹیلی روبوٹ کے ذریعے مریض کے اہل خانہ کو بتایا کہ مریض مررہا ہے

اور آپ گھر میں کچھ نہیں کرسکتے۔مریض کے اہل خانہ کے ساتھ نامناسب رویّے

کا یہ آخری موقع نہیں تھا بلکہ اسپتال میں داخل ہونے کے دو دن بعد اسی

ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کے انتقال کی خبر نہایت بھونڈے انداز سے اس کے

اہلِ خانہ کو دی گئی۔ جذبات و احساسات سے عاری روبوٹ نے سب کے سامنے

اور بلند آواز میں کہا کہ آپ کا مریض آخری سانسیں لے رہا ہے اور اب کچھ نہیں

ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں