منی لانڈرنگ کیس،ٹھٹھہ سے سابق انجینئر سندھ کول اتھارٹی حسن میمن گرفتار

Spread the love

ٹھٹھہ ،کراچی (صرف اردو ڈاٹ کام)سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں بڑی

پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ نیب نے ٹھٹھہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی

لانڈرنگ کیس کی جی آئی ٹی رپورٹ میں نامزد انجینئر سندھ کول اتھارٹی حسن

علی میمن کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔حسین علی میمن

سابق صوبائی وزیراورپیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کے

قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں ۔ادھر منی لانڈرنگ کیس کے لیے تشکیل دی گئی

جے آئی ٹی نے چار اضلاع میں دس سالوں کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات

طلب کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق تفصیلات مٹیاری، شکارپور، عمرکوٹ اور

تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز سے مانگی گئیں ہیں۔ جے آئی ٹی کے مطابق جعلی

اکانٹس میں ٹھیکیداروں کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں