منشیات فروش 20 لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے ایک اور منشیات فروش دھر لیا ،20لیٹر شراب

برآمدہونے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے مخبر کی اطلاع ملنے پر ٹھٹھہ

محبوب شاہ کے قریب سے چھاپہ مار کر 53/5جمعوں کا ٹھٹھہ رہائشی ریاض احمد دلو کو گرفتار کر لیا جس

سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں