ملک میں آن لائن ویزا پالیسی جاری

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ملک میںآن لائن ویزا پالیسی

کا اجرا کر تے ہو ئے کہا یہ ایک بڑی تبدیلی اورنیا پاکستان بنانے کی طرف پہلا

قدم ہے، پہلے یہاں ایک مائنڈ سیٹ تھا جس نے ویزہ دینا مشکل ترین بنا دیا تھا ،

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آنا کم ہوگئی تھی، ہم نے پیسہ بنانے کو غلط کام

بنادیا تھا، آج ہم پاکستان کو دنیا کیلئے کھول رہے ہیں،یہاںسکیورٹی کا کوئی مسئلہ

نہیں، اس پالیسی کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور بیرونی دنیا کو

پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے،جمعرات کوآن لائن ویزا اجرا کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا انکا مزید کہنا تھا 1960میں ہمیں یقین تھا ہم تیزی سے

ترقی کررہے ہیں ،دنیا میں ہماری اہمیت تھی،70کی دہائی میں حکومت نے ترقی

کا سفر ریورس کردیا ،بیرونی سرمایہ کاری آنا ملک میں کم ہوگئی، تبدیلی پہلے

دل میں اور پھر گرائو نڈ پر آتی ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوئزرلینڈ

سے زیادہ خوبصورت ہیں، ہم دیکھ بھال کر سیاحت کو فروغ دیں گے، اس حوالے

سے ٹاسک فورس کام کررہی ہے، مذہبی سیاحت کا پاکستان میں بہت سکوپ ہے۔

دنیا کے چاروں مذاہب کے اہم مقدس مقامات پاکستان میں موجود ہیں۔ جب ہماری

حکومت آئی تو کرنٹ اکائونٹ خسارہ 19ارب ڈالر تھا،پاکستان مشکل حالات سے

گزرا ہے لیکن آج کا پاکستان پرامن ہے۔ بھارت کے الیکشن ہونے تک پاک بھارت

تعلقات میں کشیدگی رہے گی۔ بھارت میں الیکشن کے بعد پاکستان کے تمام ہمسا یہ

ممالک سے اچھے تعلقات ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں