مسعود اظہرکے معاملے پر امریکہ اورسلامتی کونسل دانشمندی سے کام لیں، چین

Spread the love

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اورسلامتی کونسل مسعود

اظہرکے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، ایسے اقدامات نہ کئے جائیں

جومعاملے کوپیچیدہ کردیں، امریکہ کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے

کومشکل کردے گا،مسعود اظہرسے متعلق قرارداد قوانین کی پاسداری کرتے

ہوئے ٹیکنیکل ہولڈ کی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ دنوں کچھ ممالک

نے چین پر تنقید کی ہے کہ چین نے اقوام متحدہ کی 1267کمیٹی میں جیش محمد

کے رہنما مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کی

تجویز کو ملتوی کر دیا ۔ان ممالک کی جانب سے یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ اس اقدام

کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردوں کا تحفظ کیا جا سکے۔جیش محمد کے رہنما

مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کے معاملے پر

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوان نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چین

کی مذکورہ کارروائی کا مقصد یہ ہے کہ اس عمل کا زیادہ گہرائی اور جامع تحقیق

کے ذریعے جائزہ لیا جا سکے اور متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت کیلئے

وقت اور موقع فراہم کیا جاسکے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں