مذاکرات میں بامعنی پیش رفت،امریکہ افغان طالبان 2اہم نکات پر متفق

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ

پلاڈینو کا کہنا ہے امریکہ اور طالبان کے درمیان 2اہم معاملات پر اتفا ق ہوگیا

ہے، افواج کی واپسی اور انسداددہشتگردی کی یقین دہانی پر ڈرافت تیار ہورہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے میں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق

دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا

ڈرافٹ کی تیاری کے بعد افغان حکومتی ٹیم اپنا کام شروع کریگی، افغان حکومت

سیاسی حل اور سیزفائر پر طالبان سے مذاکرات کرے گی، انکا مزید کہنا تھا افغان

امن مذاکرات پر ایک ڈرافٹ کی تیاری جاری ہے اور افغان طالبان سے مذاکرات

میں بامعنی پیش رفت ہوئی ہے، حتمی معاہدے میں طالبان، افغان حکو مت اور

دیگر شامل ہوں گے، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد گزشتہ روز واپس

پہنچے ہیں وہ واشنگٹن میں بھی تمام اہم پارٹنرز سے ملاقا تیں کررہے ہیں۔یاد

رہے حالیہ امریکہ طالبان مذاکرات دوحہ قطر میں 25فروری کو شروع ہوئے،

جس کیلئے پاکستان نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ دو دن قبل افغان میڈیا نے دعویٰ

کیا تھا فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے اور چند معاملات پر ابھی بھی

رکاوٹ موجود ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا مذاکرات کار کوشش کر

رہے ہیں درپیش رکاوٹوں پر قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا

تھا مذاکرات میں ان کا صرف اس بات پر اصرار ہے کہ تمام قابض افواج

افغانستان سے نکل جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں