مارننگ شوز کے بعد مزاحیہ شوز میں بھی ’’خواتین‘‘ کی اجارہ داری

Spread the love

ٓ لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کے بعد مزاحیہ شوز میں

بھی خواتین کی اجارہ داری برقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز

سے مارننگ شو پیش کیے جا رہے ہیں جن میں اداکارہ ندا یاسر ،صنم جنگ

،جگن کاظم ،فرح حسین ،صنم بلوچ میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ

اس کے ساتھ مزاحیہ شوز میں بھی اداکارہ فضاء علی ،متیرا ،حنا نیازی ،عائشہ

جہانزیب اور نادیہ خان میزبانی کے فرائض بخوبی انداز میں انجام دینے میں

مصروف ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب

مختلف نجی ٹی وی چینلز سے خواتین کی اتنی بڑی تعداد میزبانی کے فرائض

انجام دے رہی ہے ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں