لورالائی,ڈیرہ اسماعیل خان,سکیورٹی فورسزکے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

Spread the love

کوئٹہ/پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)لورالائی اورڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشنز کے

دوران کالعدم تنظیم کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت لورالائی میں سکیورٹی فورسز نے

خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشت گرد

ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن گزشتہ روز صبح کیا گیا، سکیورٹی

فورسز کے محاصرہ کرتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم پھینک کر فرار ہونے کی

کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش حملہ آوروں سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس

پی آر نے بتایا کہ ہلاک افراد بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث تھے، کالعدم تحریک طالبان

پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سنجاوی میں 6 لیویز اہلکاروں کو شہید کیا تھا ۔آئی

ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں اسلحہ، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا جبکہ

آپریشن کے دوران سنجاوی میں شہید لیویز اہلکاروں کے شناختی کارڈ بھی ملے، آپریشن کے دوران

چار سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے

آپریشن میںٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے،کارروائی میںدستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآ مد

کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے زڑکنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر

آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے2دہشت گرد عبدالرحمان عرف عبدواورفرمان عرف ثاقب

مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بموں سمیت دیگراسلحہ بھی

برآمدکرلیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد پولیس کو ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر کئی جرائم میں بھی

مطلوب تھے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں