فرانس کامسعود اظہرکے تمام اثاثے منجمدکرنے کا اعلان

Spread the love

پیرس(صرف اردو ڈاٹ کام)فرانسیسی حکومت نے جیش محمد کے بانی اور رہنما

مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ مسعود اظہر کو

یورپی یونین کی مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کرنے کی کوشش

کی جائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ،

وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا

ہے، جس میں جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا

اعلان کیا گیا ہے۔ جاری مشترکہ بیان کے مطابق فرانس اس حوالے سے دیگر

یورپی ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا اور کوشش کی جائے گی مسعود

اظہر کو یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل کیا جائے، جس میں ان افراد کو

شامل کیا جاتا ہے، جن پر شبہ ہو وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔نیوز ایجنسی

روئٹرز کے مطابق اسلام آباد حکومت پر اس حوالے سے دبا میں اضافہ ہوتا جا

رہا ہے وہ ان گروپوں کیخلاف کارروائی کرے، جو مبینہ طور پر بھارت میں

ہونیوالے حملوں میں ملوث ہیں۔ جیش محمد نے چودہ فروری کو ہونیوالے پلوامہ

حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں بھارت کے کم از کم چالیس پیراملٹری

اہلکار مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں