غزہ، جیل میں وحشیانہ تشدد سے 15 فلسطینی قیدی، چاقو حملے میں2 جیلر ز خمی

Spread the love

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جزیرہ نما النقب کی جیل

میں قیدیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں 15 اسیران زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر قیدیوں نے چاقو سے حملہ

کر کے 2 اسرائیلی جیلر کو زخمی کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جزیرہ النقب جیل کی وارڈ 3

میں گھس کر قیدیوں پر تشدد کیا اور 15 زخمی ہو گئے، اس موقع پر قیدیوں نے 2 صہیونی جیلروں کو چاقو

گھونپ دیئے۔ النقب صحرائی جیل میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی اور تشدد کے بعد جیل

میں حالات کشیدہ رہے ، چاقو حملے میں زخمی ہونیوالے زخمی اسرائیلی جیلروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے

ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ انسانی حقوق کمیٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب کے وارڈ 4 میں بھی

قیدیوں پر دھاوا بولا اور قیدیوں کو ان کے کمروں سے باہر نکال کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیران اسٹڈی

سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ کشیدگی کے بعد جزیرہ النقب کے وارڈ 4 کے اسیران کو 3 اور

7میں منتقل کردیا گیا۔ صہیونی حکام کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ جزیرہ النقب میں اسلامی تحریک

مزاحمت ”حماس” کے اسیران نے جیلروں پر حملہ کیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو درمیانے درجے کے

زخم آئے۔

جلادوں کے تشدد سے ایک اور فلسطینی قیدی شہید

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں