علی ظفرنے یوم پاکستان کے حوالے سے نغمہ ریلیز کردیا

Spread the love

فنکار کی حیثیت سے ذمہ داری ہے کہ قوم میں جذبہ بیدار کروں

ہم امن کے لیے ایک ہیں اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)معروف گلوگار علی ظفرنے یوم پاکستان کے حوالے سے نغمہ ریلیز کردیا ۔علی

ظفر نے ملی نغمے کی لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوم پاکستان ہمارے لیے بہت

اہم ہے کیونکہ پاکستان ایک ایسی صورت حال کا سامنا کررہا جہاں اتحاد کی بہت ضرورت ہے، یہاں سے ہمارا

مستقبل طے ہونے والا ہے بلکہ ہوچکا ہے کچھ دن پہلے پیدا ہونے والی صورتحال میں پوری قوم افواج پاکستان

کے ساتھ کھڑی تھی ہم ایک قوم بن کر ابھر رہے ہیں۔علی ظفر نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے یہ میری

ذمہ داری ہے کہ قوم میں جذبہ بیدار کرنے کے لیے کوئی ایسا کام کروں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ

پورے خطے میں امن ہو تاکہ لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے کیوں کہ کروڑوں لوگ اس خطے میں غربت

کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ امن ہی خوشحالی کی ضمانت ہے اسی لیے یہ گیت بنایا تاکہ اپنی افواج کو

خراج تحسین پیش کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج نے بہت قربانیاں

دیں، جب قوم ایک جذبے کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی ہوگی تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا، ہم امن کے لیے

ایک ہیں اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، وزیراعظم عمران نے اپنی تقریر میں امن کی بات کی تھی

جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں