صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی گائوں پر حملہ

Spread the love

گائوں میں بکریاں چرانے والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک، صرف اردو ڈاٹ کام)انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے

کے شہر نابلس کے عوریف گا ئو ں پر ہلہ بول دیا ۔ اس کارروائی میں انہوں نے گائوں میں بکریاں چرانے

والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ عوریف گائوں کے سرپنچمازن شحاد نے کہا کہ یتسہار کی غیر

قانونی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے گائوں کے مشرقی حصے میں موجود چرواہوں پر حملہ کر

دیا لیکن مقامی رہائشیوں نے مداخلت کرتے ہوئے ان حملہ آوروں کو روکا۔ اسرائیلی فوجی آبادکاروں کو تحفظ

فراہم کرنے کے لیے فوراً وہاں پہنچے اور مکمل حفاظت کے ساتھ آبادکاروں کو یتسہار بستی واپس پہنچایا

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں