شان پاکستان میوزک اچیومنٹ ایوارڈ،11 گلوکاروں کو رواں ماہ ایوارڈز سے نوازا جائے گا

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر)’’شان پاکستان ‘‘کے بینر تلے میوزک اچیومنٹ ایوارڈ کی ٹرافی

متعارف کرانے کی تقریب، ملک کے 11 گلوکاروں کو رواں ماہ ایوارڈز سے

نوازا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خاں

مرحوم کے نام سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان

شان پاکستان کی روح رواں ہما نصر نے لاہور کے تاریخی دہلی دروازہ میں واقع

شاہی حمام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف گلوکار جاوید

بشیر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر خیام سمیت دیگر موجود تھے۔ ہما نصر

نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ شان پاکستان ایونٹ میں

بھارتی گلوکاروں نے پرفارم کرنا تھا لیکن لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر ہم

نے ان کی دعوت نامے منسوخ کر دیئے تھے۔ اب اس ایونٹ میں صرف اور

صرف پاکستانی ٹیلنٹ کو پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس

مرتبہ شان پاکستان کی تقریب میں میوزک ایوارڈز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس

میں 11 نامور گلوکاروں کو میوزک کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈ

سے نوازا جائے گا اس کے علاوہ عظیم گائیک استاد نصرت علی خان کے نام

سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ ہما نصرنے وزیراعظم عمران

خان سے اپیل کی کہ وہ اس ایونٹ کے انعقاد میں ان کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔

اس موقع پر ہما نصر آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ معروف گلوکار جاوید بشیر نے کہا کہ یہ

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں شان پاکستان کا حصہ بنا ہوں۔ اس ایونٹ میں

پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ میں اپنے بیٹے جنید کو بھی لانچ کروں گا۔ اس موقع

پر جاوید بشیر نے اپنا گیت گا کر بھی سنایا۔ تحریک انصاف کے رہنما عمر خیام

نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی حکومت

ثقافتی سرگرمیاں کے انعقاد میں ہر طرح کا تعاون کرتی ہے۔ خاص طور پر شان

پاکستان کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام معاملات میں ہر ممکن سپورٹ

کریں گے۔ واضح رہے کہ شان پاکستان میوزک ایوارڈز کی جیوری کے سربراہ

میاں یوسف صلاح الدین ہونگے لیکن میوزک ایوارڈز کی جیوری میں کلاسیکی

موسیقی سے تعلق رکھنے والے کسی گائیک کو شامل نہیں کیا گیا یے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں