سندھ حکومت نے کبھی زمین بحریہ ٹائون کو نہیں دی، مرادعلی شاہ

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کبھی زمین

بحریہ ٹائون کو نہیں دی، سپریم کورٹ نے بحریہ ٹائون سے جو پیسہ لیا ہے وہ سندھ کو ملنا چاہئے کیونکہ

زمین سندھ کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے میرے خلاف شوگر ملز

کے حوالے سے کیسز دائر کیے جن کی نجکاری ہائی کورٹ کے کہنے پر ہوئی جس میں میرا کوئی عمل دخل

نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ دادو شوگر مل کے حوالے سے تجویز دی تھی کہ یہ اومنی گروپ کو دی جائے

کیونکہ ان کے ریکارڈ بہتر تھا جس سے علاقے میں نوکریاں پیدا ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے

مجھ پر کیس نہیں بنتا نیب نے مجھ سے بہت سوالات کیے جس کے تمام جوابات دیئے گئے مگر بعد میں ان کا

کہنا تھا کہ آپ ان سوالات کے جوابات لکھ کر دیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی کے باعث

سوالات کا جواب 4 اپریل کے بعد دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزراعلیٰ کے اجلاس میں مجھے

بلانا چھوڑ دیا ہے، تاہم سی سی آئی کے اجلاس میں تو انہیں مجھے بلانا پڑے گا کیونکہ وہ میرا آئینی حق ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں