سمگلنگ،بھارتی ساز و سامان سے بھرے دو ٹرک پکڑے گئے

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے انڈین سمگل شدہ کپڑا اور دیگر سمگل شدہ سامان

سے بھرے دو ٹرک پکڑ کے قبضے میں لے لئے۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح کلکٹر کسٹمز احمد

ر ئوف کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز لاہور نویدالرحمن بگوی کی سربراہی

میں انڈین سمگل کپڑے اور دیگر سمگل سامان سے لدے دو ٹرک قبضے میں لے لئے جس کی مالیت

کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔ ٹرک کشمیرسے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آ رہے تھے۔ شاہدرہ کے

قریب ایکشن کرتے ہوئے کسٹم اینٹی سمگلنگ نے دھر لئے۔ مزید کارروائی اورسہولت کاروں کی

گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں