سمجھوتہ ایکسپریس کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ کی نئی تاریخ دیدی

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا

فیصلہ دوسری بار ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق

بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کے حتمی دلائل سننے کے بعد11مارچ کو فیصلہ

محفوظ کرتے ہوئے 14مارچ کی تاریخ دی تھی البتہ ایک بار پھر عدالت نے

فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ دیدی۔سپریم کورٹ کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس

کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 18 مار چ مقرر کی گئی۔ تاریخ پہ تاریخ دینے

سے متاثرین میں تشویش بڑھنے لگی کیونکہ وہ 12 سال سے انصاف کے منتظر

ہیں۔بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت دس دن میں دوسری

بارملتوی کی، بھارتی میڈیا کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس دھماکاکیس کی سماعت

وکلا کی ہڑتال کے باعث ملتوی کی گئی۔یاد رہے سپریم کورٹ کو کیس کافیصلہ

گزشتہ پیرکو فیصلہ جاری کرنا تھا، پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل نے عدالت میں

مو قف دینے کی درخواست دی ۔راحیلہ وکیل کے والد سمجھوتہ ایکسپریس

دھماکے کے بعد سے بھارت کی قید میں ہیں، دوہزارسات میں ہونیوا لے دھماکے

میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں حافظ آباد سے تعلق رکھنے وا لے لاپتہ شہری محمد وکیل

کے اہلخانہ کو عدالت نے پیروی کا موقع ہی نہیں دیا،اہل خانہ کا دعویٰ ہے محمد

وکیل بارہ سال سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔ واضح رہے سانحہ سمجھوتہ

ایکسپریس اٹھارہ فروری دو ہزار سات کا وہ سیاہ دن جب کچھ انتہا پسند ہندوں نے

پاکستان آنیوالی ٹرین کو آگ لگادی تھی۔ان ہی میں ایک پاکستانی حافظ آباد کا محمد

وکیل بھی شامل ہے، بھارتی حکومت نے پہلے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

کی پھر ڈی این اے کے بعد تسلیم کیا کہ مرنیوالوں میں محمد وکیل شامل نہیں ہیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں