سعودی جیل میں قید3پاکستانی بچے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ناکردہ جرم میں سزا کاٹنے

والے 3 پاکستانی بچے ڈھائی سال بعد جیل سے رہا کرالیے گئے اور بچوں کو

پاکستان پہنچادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی

سمندر پار پاکستانیز ذوالفقاربخاری نے سعودی عرب کی جیل میں 3پاکستانی

بچوں کے قید کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی او پی ایف اور سعودی

عرب میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کو بچوں کی بازیابی کا ٹاسک دیا ،جس پر تینوں

پاکستانی بچوں ایان، منان اور بشریٰ کو سعودی حکام سے بات چیت کے بعد رہا

کرالیا گیا۔وزارت سمندر پار پاکستانی کے مطابق تینوں بچے 2016ء میں والدین

کیساتھ سعودی عرب گئے تھے۔ بچوں کے والدین کو ہیروئن برآمد ہونے پر سزا

سنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں