سانحہ ماڈل ٹائون‘محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کو نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت

Spread the love

جے آئی ٹی کل نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائے گی

لاہور(نمائندہ صرف اردو ڈاٹ کام)سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، جوائنٹ انوسٹی

گیشن ٹیم کو محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔سانحہ ماڈل ٹان پر 4 جنوری

2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوں سے تحقیقات کیں اور

ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر

محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان

قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔جے آئی ٹی پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ

لکھپت جیل جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں