سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے پرسابق ایس ایس پی گرفتار

Spread the love

لاہور(وقائع نگار)لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اشتہاری ملزم سابق ایس ایس پی جنید ارشد کو

گرفتار کر لیا۔ملزم پر اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے

کے مطابق ملزم جنید ارشد 2017 میں درج ہونے والے مقدمے میں مفرور تھا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے

اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ایف آئی اے کے مطابق اسی کیس میں شریک ملزم

دانش احمد غنی پہلے ہی عدالت سے سزا پاچکا ہے۔واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے اشتہاری

ملزم جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

Attachments area

اپنا تبصرہ بھیجیں