زرداری کو کہاہے بلاول کو میری شاگردی میں لائیں،مولانافضل الرحمن

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے

کہا کہ بلاول کو میری شاگردی میں لائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی

مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں اور ان تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے، یہ

تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہئے تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے

میں لانا چاہیے، جب مین سٹریمنگ ہوسکتی ہے تو ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ

بلاول بھٹو بیچارے کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں،

میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول کو میری شاگردی میں لائیں۔مولانا

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب

بلاول کو بھی ذرا لائیں۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں