دہلی کسی کی جاگیر نہیں، ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے،اروند کیجریوال

Spread the love

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی عام آدمی پارٹی(آپ )کے سربراہ اوروزیراعلیٰ دہلی اروند

کیجریوال نے آئی ٹی او میں واقع دفتر کے باہر بی جے پی کی جانب سے 2014میں جاری کردہ

اعلامیہ کو نذرآتش کردیا ۔جس میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔بھارتی ٹی

وی کے مطابق انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ

عوام دینگے۔کیجریوال نے دعوی ٰکیا کہ گزشتہ70سال سے دہلی کے عوام کی حق تلفی اور سبز باغ

دکھائے گئے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نے تیواری کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے

ہوئے کہا کہ دہلی کسی شخص کی جاگیر نہیں ۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میںوزیر

اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں