دہشت گردی میں تیسری قوت کا ہاتھ خارج ازامکان نہیں،ایرانی سفیر

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست

نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں،پاک ایران باہمی

مذاکرات میں انسداد دہشت تعاون اولین ایجنڈا ہونا چاہئے،دونوں ممالک دہشت

گردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات اور مشاورت کریں ،سیستان بم دھماکہ ہو یا

سرحدی محافظوں کا اغواء، تیسری قوت کا ہاتھ خارج ازامکان نہیں،دونوں ممالک

مل کر دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ ایرانی

سفیر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام پاک ایران

تعلقات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں