بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بھکاریوں کی حالت زار جاننے اور ان کے

مسائل سمجھنے کیلئے دو ماہ تک سڑکوں پر بھکاریوں کے ہمراہ، بھکاری بن کر

رہنے والے ایک برطانوی فوجی کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بھکاری عام

شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں۔ سٹیفورڈ، برطانوی برّی فوج میں کیپٹن ہیں اور

ایک خفیہ مہم کے لیے دو ماہ تک بھکاری کا روپ دھار کر سڑکوں اور فٹ

پاتھوں پر بھکاریوں کے ہمراہ رہے۔ انہیں بھکاریوں کی مشکوک حرکات، رہن

سہن اور مافیاز پر نظر رکھنی تھی۔سٹیفورڈ نے اپنی مہم کے دوران لندن، مانچسٹر

اور گلاسکو جیسے بڑے شہروں کی سڑکوں پر دن رات گزارے۔ اس دوران انہوں

نے کھانا پینا اور دیگر معمولات بھکاریوں کے ساتھ ہی انجام دیئے اور چونکا

دینے والی کہانیاں اور کردار سامنے آئے۔ معلوم ہوا کہ یہ پورا ایک مافیا ہے جس

میں ملک کی جاسوسی سے لے کر منشیات و اسلحہ فروشی تک کی راہ ہموار

ہے۔برطانوی کیپٹن نے اپنی مہم کے حوالے سے سب سے بڑا انکشاف یہ کیا کہ

تقریباً تمام ہی بھکاری ایک اوسط برطانوی شہری سے زیادہ امیر تھے۔ ایک

بھکاری ماہانہ 6 ہزار پائونڈ تک کمالیتا ہے جب کہ کھانا پینا بھی مفت ہوتا ہے۔ یہ

رقم منشیات اور جوئے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں