بھارت کے دوسرے امیر ترین آدمی کا ساڑھے 7 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دوسرے امیر ترین آدمی نے ساڑھے

7ارب ڈالر (تقریباً 10کھرب 44ارب 37کروڑ روپے)عطیہ کرنے کا اعلان کر

دیا ہے۔ سی این این کے مطابق عظیم پریم جی ’ویپرو‘ (Wipro)کے چیئرمین

ہیں جنہوں نے اپنی ٹیک کمپنی کے ساڑھے سات ارب ڈالر کے حصص اپنی

فلاحی فائونڈیشن ’عظیم پریم جی فائونڈیشن‘ کو دینے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے

مطابق عظیم پریم جی اب تک اپنی اس فا?نڈیشن کو 21ارب ڈالر کی خطیر رقم

عطیہ کر چکے ہیں، جن میں ویپرو کے 67فیصد حصص بھی شامل ہیں۔ بلومبرگ

بلینئرز انڈیکس کے مطابق 73سالہ عظیم پریم جی کے اثاثے 18ارب ڈالر سے

زائد ہیں۔وہ اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں۔ وارن بفے

نے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کے ساتھ مل کر ایک فلاحی مہم ’گیونگ

پلیج‘ (Giving Pledge)چلائی تھی جس میں بھاری رقم عطیہ کرنے والے پہلے

بھارتی شہری عظیم پریم جی تھے۔2018ء میں بھارت کے امیر ترین افراد نے

1ارب 40کروڑ ڈالر کی رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کی جس میں عظیم پریم

جی کا حصہ 80فیصد سے زائد تھا۔ واضح رہے کہ عظیم پریم جی نے 1945ء￿

میں ویپرو کی بنیاد رکھی تھی۔ اس وقت یہ کمپنی سبزیوں کا تیل نکال کر فروخت

کرتی تھی تاہم 1980ء میں عظیم پریم جی نے اسے ٹیکنالوجی انڈسٹری میں

تبدیل کر دیا جو آج دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک ہے،جس کے دنیا

بھر میں 1لاکھ 60ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں