بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کے لیے دستاویزات عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش

Spread the love


مودی کو دیا گیا چیمپئن آف ارتھ کا خطاب فوری واپس لیا جائے

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا دستاویزات عالمی ادارہ

ماحولیات میں پیش کردیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار

دینے کا ڈوزیئر پیش کردیا ہے، ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستانی جنگلات

پر بمباری کرنے کی شرمناک حرکت کی، حملے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو

نقصان پہنچایا۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے درختوں کو نقصان پہنچا کرماحولیاتی دہشت

گردی کی گئی، اقوام متحدہ بھارتی در اندازی کو نوٹس لے، بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے

ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں لہٰذا اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا چیمپئن آف ارتھ کا خطاب فوری

واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں