بھارتی فضائیہ نے پائلٹ ابھی نندن کو چھٹی پر بھیج دیا

Spread the love

نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے

والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی خبر رساں

ایجنسی کے مطابق انڈین ائیر فورس اور دیگر ایجنسیوں نے ونگ کمانڈر ابھی

نندن کی ڈی بریفنگ مکمل کر لی ہے جس کے بعد انھیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو فوج کے

ڈاکٹروں کی تجویز پر چھٹی پر بھیجا گیا ہے۔ چھٹی کے بعد میڈیکل بورڈ ابھی

نندن کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں