بھارتی سورما گھر میں ڈھیر، سیریز کینگروز کے نام

Spread the love

5 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے بھارت کو 35 رنز سے شکست دے دی
نئی دہلی(صباح نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز

کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے بھارت کو 35 رنز سے

شکست دے کر بھارتی سرزمین پر سیریز اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق نئی

دہلی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں بھارتی ٹیم

273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس

میچ کے ساتھ سیریز بھی 2-3 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی

کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی 132 رنز پر 6

کھلاڑی پویلین لوٹنے کے بعد کیدھار جادیو اور بھونیشور کمار نے مزاحمت

دکھائی اور اپنی ٹیم کو بڑی شکست سے بچایا۔روہت شرما نے 56، بھونیشور

کمار نے 46 اور کیدھار جادیو نے 44 رنز بنائے۔اس سے قبل کینگروز نے ٹاس

جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی سورماں کو 273 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایک بار پھر عثمان خواجہ نے شاندار سینچری اسکور کی،

اس کے علاوہ پیٹر ہینڈزکومب سے 52، رچرڈسن نے 29، فنچ نے 27 جبکہ

اسٹوئنس اور ٹرنر نے 20، 20 رنز اسکور کئے۔ایک موقع پر آسٹریلیا کا اسکور

صرف 1 وکٹ کے 175 رنز تھا تاہم بھارتی گیندبازوں نے شاندار کم بیک کرتے

ہوئے انہیں 272 رنز تک ہی محدود کردیا۔بھونیشور کمار نے 3، رویندرا جڈیجہ

اورمحمد شامی نے 2، 2 جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Attachments area

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں