بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

Spread the love

ندی نالوں میں طغیانی اور رابطہ سڑکیں متاثر،سردی بڑھ گئی

کوئٹہ(عظمی بلوچ سے) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اورکبھی تیز بارش کا

سلسلہ جاری رہا ، کئی علاقوں میں ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں

بارش اور کہیں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، چمن میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری ہوئی۔قلعہ

عبداللہ، گلستان، میزئی اڈا، پشین، خانو زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کوژک ٹاپ پر بارش ہوئی ، بارش کی

وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں ۔سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، حافظ آباد

سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں بارش اور کہیں سرد ہوائیں چلتی رہیں۔گلگت بلتستان، آزاد

کشمیر اور خیبرپختون خوا کے بالائی مقامات پر موسم ابرآلود اور سرد رہا ، سندھ کے بیشتر شہروں میں

موسم صاف اور خشک رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں

میں مطلع ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ ، بنوں،ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، فیصل

آباد، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی

برف باری کا امکان ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں