برطانیہ میں بھی شر پسندی: مسجد کے باہر 3 رکنی گروپ کا ہتھوڑے سے حملہ، نمازی زخمی

Spread the love

حملہ آور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے

نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، عینی شاہدین

لندن(میاں جوہر سے)نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ سٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے 3رکنی گروپ

نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا۔ جس سے ایک مسلمان نوجوان زخمی ہو گیا، حملہ آور مسلمانوں

کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ

آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، حملہ آوروں نے ہتھوڑے سے ایک نوجوان کو زخمی

بھی کیا۔ وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔اسپتال ذرائع کے

مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد

کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں