ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس‘ضامن اور گواہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری ہوں گے، عدالت

Spread the love

کسٹم عدالت کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)پاکستان کی ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت

پر ضامن اور گواہان کو پیش ہونے حکم دیا ہے۔ہفتہ کوراولپنڈی کی کسٹم عدالت میں جج راجہ غضنفرعلی خان

نے بطور ڈیوٹی جج کیس کے سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر کسٹم، مقدمہ کے گواہان اور دونوں ضامن

عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ضامن اور گواہان پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ

گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ کرنسی سمگلر دبئی میں مزے لوٹ رہی ہے اور کارروائی کرنے والا انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کر دیا گیا اور پولیس ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنیچی

اپنا تبصرہ بھیجیں