آرمی چیف کابی ڈی ایس ممبر عنایت اللہ کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Spread the love

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ

کے ممبر عنایت اللہ کیلیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔آرمی چیف کی

جانب سے بی ڈی ایس کے رکن کے لیے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے بڑی

قربانی کے اعتراف میں اس انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔2015 میں تمغہ

شجاعت حاصل کرنے والے عنایت اللہ ٹائیگر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے بی ڈی

ایس یونٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے تین سو بموں، پانچ خود کش جیکٹوں اور

دھماکے سے بھری تین گاڑیوں کو ناکارہ بنا یا جس کے دوران وہ متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں