آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض کیلئے معاملات حتمی مرحلے میں داخل

Spread the love

عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد 26 مارچ کو پاکستان آئے گا
نئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہونگے، آئی ایم ایف سے پروگرام آئندہ ماہ فائنل ہونے کی توقع ،ذرائع

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے درمیان

12 ارب ڈالر کے قرض کیلئے حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع

ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے قرض کیلئے

معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے چیف مشن

کیساتھ حالیہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم

ایف کی شرائط پر عمل درآمد بھی جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان

کو نیا پروگرام دینے کیلئے لچک دکھائی ہے اور اس کے تحفظات بھی کم ہوئے

ہیں۔12 ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی

مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے، اس عالمی مالیاتی فنڈ کے

جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی

میں وفد 26 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ موجودہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد اگلے

ہفتے ریٹائر ہورہے ہیں ، اس لئے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے تکنیکی سطع کے

مذاکرات نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ہوں گے۔ آئی

ایم ایف کیساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں