انعامی بانڈز کامکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر مختلف بینکوں کو 40کروڑ جرمانہ

Spread the love

اسلام آباد (کامرس پورٹر)ایف ٹی ایف کی شرائط پر پورا اترنے کیلئے حکومت

کاٹیلی کام سیکٹر کیلئے نئے رولز بنائے گی۔ موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی

ترسیلات زرکا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف موبائل

کمپنیوں نے اپنے کسٹمر کو سہولت کیلئے بینک میں سروسز دیں جس میں ٹیلی

نار ایزی پیسہ،موبی کیش،یو پیسہ، زونگ پے اور یو بی ایل اومنی شامل ہیں کے

ذریعے منتقل ہونے والی رقوم کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا کہ یہ رقوم

کب،کہاں کیسے اور کتنی رقم منتقل ہوئی اور ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی

کا ریکارڈ سٹیٹ بینک آف پاکستان مرتب کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ

سے منی آرڈر اور رقوم منتقل ہونے کا بھی ریکارڈ رکھا جائے گا اور پاکستان

پوسٹ سے ترسیلات کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جائے گا۔ انعامی بانڈز کا

ریکارڈ رکھنے کیلئے رولز بھی مرتب کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے

ترجمان کے مطابق انعامی بانڈز کس کے پاس موجود اور کیسے خریدے گئے

رولز بنائے جائیں گے اور ترسیلات کا مکمل ڈیٹا رکھنے پر اسٹیٹ بینک متحرک

ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر مختلف بینکوں کو چالیس کروڑ

جرمانہ بھی کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں