امریکہ نے پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کا سگنل دیدیا

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا

ہے حالیہ حادثات کا شکار بوئنگ طیارے کا ما ڈل پاکستان کی کسی فضائی کمپنی

کے پاس نہیں ،محفوظ فضائی سفر یقینی بنانے کیلئے پاکستان میں بوئنگ طیاروں

کا بغور جائزہ لیا ہے،پاکستان سو ل ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں محفوظ تر فضائی

سفر کیلئے کوشاں ہے۔جمعرات کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ترجمان کا مزید

کہناتھا مخصوص ماڈل کے بوئنگ طیارے کے حالیہ حادثات پر بیشتر ممالک میں

تشویش پائی جاتی ہے، زیادہ تر ممالک نے بوئنگ طیارے کے مذکورہ ماڈل کی

پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں

محفوظ تر فضائی سفر کیلئے کوشاں ہے۔ادھرنجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم

عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو بھی عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگاہے

اور امریکی حکام نے قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل

دیدیاہے، جس کے بعد پی آئی اے نے براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کر

دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے امریکہ کیلئے طویل مسافت والے طیارے

آپریٹ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں