اللہ پاک سندھ کو عمران خان کے شر سے بچائے، خورشید شاہ

Spread the love

آج مہنگائی کا سونامی ہے، پٹرول اور تیل کی قیمت بڑھ گئی،مہنگائی کم نہ کرنے پرقوم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرے

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں، راتوں رات ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کسے فائدہ ہوا

سکھر(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جمہوری کہنا مناسب نہیں،عمران خان کنٹینر والی سیاست کر رہے ہیں،، اللہ پاک سندھ کو عمران خان کے شر سے بچائے ۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیا کی سر زمین ہے، اللہ پاک سندھ کو عمران خان کے شر سے بچائے، پی ٹی آئی سرکار مشرف کی شیڈو حکومت ہے، مشرف کی کابینہ کو موجودہ حکومت کا حصہ بنایا گیا، یہ مشرف کے لوگ ہیں روپ بدل کر آئے ہیں۔

عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے کی چیز پانچ کی ہوگئی، پرویز مشرف کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہر بار کوشش کی کہ پارلیمانی نظام چلتا رہے، آج مہنگائی کا سونامی ہے، پٹرول اور تیل کی قیمت بڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں، راتوں رات ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کسے فائدہ ہوا، یہ کہتے ہیں 10 سال میں یہ ہوا وہ ہوا، یہ نہیں کہتے 10 سال آمر رہا، قوم کو اور کتنے کڑوے گھونٹ پلا ئوگے؟۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے قریبی افراد موجودہ کابینہ کا حصہ ہیں، عوام کو سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں، نعروں سے ملک چلے گا نہیں تباہ ہوجائے گا، مہنگائی کم نہ کرنے پرقوم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت58روپے ہے، عمران خان کہتے تھے حکومت میں آکرمہنگائی کم کریں گے لیکن تبدیلی میں ایک روپے کی چیز 5روپے کی ہوگئی۔

ان کے سونامی کا مطلب تباہی ہے، ان کے پاس مہنگائی کے سونامی کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں صرف پی ٹی آئی سپورٹرز کو ریلیف دیا، ہمارے دورمیں کہا جاتارہا پٹرول پر ٹیکس لگایا جارہا ہے اور اب تبد یلی کے باعث بی آرٹی منصوبہ40ارب سے110ارب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوری حکومت کے لیے کوشاں ہیں،

ہم ہمیشہ ملک بچانے کے لیے قربانی دی اور اب بھی جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، ہم اب بھی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔ عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، وہ خوداس بات کااعتراف کر چکے ہیں، عمران خان کنٹینر والی سیاست کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں