افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی مارے گئے، نیٹو کی تصدیق

Spread the love

امکان ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت چوبیس گھنٹوں کے بعد ظاہر کر دی جائے گی،بیان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایک فوجی آپریشن کے دوران کم از کم دو امریکی فوجی مارے

گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے بتایا

گیا کہ افغانستان میں ایک فوجی آپریشن کے دوران2 امریکی فوجی مارے گئے ۔نیٹو کے افغانستان میں جاری

ریزولیوٹ اسپورٹ مشن نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ان دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام

اور وقت کی تفصیل بیان نہیں کی ۔قوی امکان ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت چوبیس گھنٹوں کے

بعد ظاہر کر دی جائے گی۔ نیٹو کے بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی فوجیوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر

نہ کرنے کی وجہ امریکی وزارت خارجہ کی پالیسی کا احترام ہے۔ رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے

امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں