افغانستان میں افغان ،امریکی فورسز آمنے سامنے، 5اہلکار ہلاک

Spread the love


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں غلط فہمی کے باعث امریکی اور افغان

فورسز کے درمیان جنگ چھڑ گئی، پانچ ملکی فوجی مارے گئے ۔ تفصیلا ت کے

مطابق افغان صوبے اروزگان میں افغان فوج نے امریکی فوج کیخلاف بندوقیں

اٹھالیں ، جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افغان فوجی ہلا ک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر

رساں ادارے کا کہنا ہے گشت کے دوران افغان فورسز نے امریکی فوج کو طالبان

سمجھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں10افغان فوجی زخمی بھی

ہوئے۔صوبے اروزگان میں طالبان کا اثرورسوخ ہے جس کے باعث افغان فوجیوں

کو اسلحے سے لیس آتا گروہ طالبان کا لگا جبکہ وہ اصل میں امریکی تھے، حکام

نے اس واقعے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقے میں طالبان

ملٹری کی گاڑیوں میں حملہ کرنے آتے ہیں، افغان فورسز کی غلط فہمی کی ایک

وجہ یہ بھی ظاہر کی گئی ہے۔دوسری جانب حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس

جھڑپ میں فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں ہیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے

آئیں گے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں