اسد عمر بھائیوں کی طرح ہیں ان سے تلخ کلامی نہیں ہوئی،فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء آپس میں الجھ گئے اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اسد عمر پیپلزپارٹی کی قیادت کو مناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں

اور فواد چوہدری نے ان کی جانب سے جواب دینے کے معاملے پر کہا کہ وہ ان کی ہدایت پر کام نہیں کر سکتے

کابینہ کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی بیرون ملک روانگی پر بھی سخت تنقید کی گئی وزیراعظم نے سیکرٹریز اور وزراء کو بیرون ممالک دورے محدود کرنے کا حکم دیا

دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں تلخ کلامی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں باتیں تو ہوتی رہتی ہیں اسد عمر بھائیوں کی طرح ہیں ان سے تلخ کلامی نہیںہوئی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں