کرسٹیانو رونالڈو 34سال کے ہوگئے

Spread the love

دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے34سال کے ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پانچ فروری 1985 کو باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

7 سال کی عمر سے ہی فٹ بال رونالڈو کا جنون بن گیا اور2003ء میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بناگیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ء میں مہنگے ترین فٹ بالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دیدی۔

انٹرنیشنل فٹ بال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، زندگی کی34 ویں بہار میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ہمت اور لگن میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں